Dawn News Television

شائع 31 جولائ 2014 08:47am

انڈیا: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دس افراد ہلاک

پونا: ہندوستانی شہر پونا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ مٹی کا تودا گرنے سے ڈیڑھ سو سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔

خیال رہے کہ انڈیا کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دس افراد کی ہلاکت پونا کے ایک گاؤں میں ہوئی ہیں جہاں پر شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔

حکام کے مطابق مٹی کے تودے کے نیچے چالیس گھر دب گئے ہیں جن میں تقریبا ڈیڑھ سو سے زائد افراد ملبے تلے دب ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد لوگوں کو ملبے سے نکالنے میں مصروف ہے، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Read Comments