Dawn News Television

اپ ڈیٹ 14 اگست 2014 12:22pm

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی، پی اے ٹی کو مارچ سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو 'غیر آئینی' طریقے سے مارچ یا دھرنا دینے کرنے سے روک دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آزادی مارچ سے متعلق یہ مختصر فیصلہ جسٹس خالد مقبول خان کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی آئینی بینچ نے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ موجود حالات میں غیرآئینی طریقے دھرنا یا مارچ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں پنجاب بھر سے کنٹینر ہٹانے کا فیصلہ بھی برقرار رکھا ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے لانگ مارچ کو غیر آئینی قرار نہیں دیا ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مارچ غیرآئینی نہیں ہے۔

یادر رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف یوم آزادی پر وفاقی دارلحکومت میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جسے روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

Read Comments