Dawn News Television

شائع 15 اگست 2014 04:36pm

مینا کماری پر فلم کی تیاریاں

بولی وڈ اداکار منیشا کوئرالہ ماضی کی معروف ہیروئین مینا کماری کی سوانح عمری پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

اس فلم کے پروڈیوسر مینا کماری کے سوتیلے بیٹے تاجدار امروہوی اور ڈائریکٹر ششی لال نائر (اک چھوٹی سے لو اسٹوری فلم کے ہدایتکار ) ہیں۔

تاجدار امروہوی نے اپنے والد کمال امروہوی کے پروڈکشن ہاؤس محل پکچرز کو پھر سے ایک نئے نام 'کمال امروہوی پکچرز' کے نام سے فعال کیا ہے اور تاجدار نے ممبئی کے مشہور باندرا علاقے میں دو جگہیں بھی خریدی ہیں جن میں سے ایک ان کا دفتر ہوگا جب کہ دوسری جگہ ریہرسل اسٹوڈیو بنایا ہے۔

تاجدار نے بتایا کہ ان کی پہلی پروڈکشن میں نئے چہرے لیے گئے ہیں جو اس مون سون میں فلمائی جا رہی ہے اور اس فلم کی داستان میں بارش کا ایک اہم کردار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'ہمیں سین عکسبند کرنے کے لیے ممبئی کی سڑکوں اور مصروف علاقوں میں جانا پڑے گا جب کہ ابھی ہم نئی کاسٹ کو بلا وجہ تنگ نہیں کرنا چاہتے، اس فلم کے دو گانے جنھیں تاجدار نے خود ہی لکھا ہے وہ بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہم کوئی ڈاکومنٹری نہیں بنا رہے لیکن ہمیں حقیقت پر ضرور رہنا ہوگا جب کہ ہیرو کے کردار کے لیے دو مرد اداکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے جنھیں جلد ہی سامنے لایا جائے گا۔

درحقیقت فلم کے نام کے ساتھ ساتھ ابھی بہت سی دیگر چیزیں بھی ہیں جنھیں اصل میں دکھانا ہے 'تخلیق کا یہ مقصد نہیں ہے کہ آپ کہانی کو ٹیڑھا کر کے دکھائیں جبکہ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا'۔

بشکریہ انڈیا ایکسپریس

Read Comments