Dawn News Television

اپ ڈیٹ 16 اگست 2014 03:36pm

رانی گھاٹ: تاریخی بدھ کھنڈرات کا خوبصورت منظر

رانی ایک ہندی لفظ ہے جس کا مطلب ملکہ بنتا ہے جبکہ گھاٹ ایک پشتو لفظ ہے جس کا مطلب بہت بڑی چٹان ہے، اس وادی میں موجود کھنڈرات جو کہ اپنے نام کے مطابق ایک بہت بڑی چٹان کے اوپر واقع ہیں، ضلع بونیر کے دور دراز کے مقامات سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق رانی گھاٹ ایسی ریاست تھی جو صدیوں تک بدھ آرٹ اور کلچر کا مرکز رہی۔

رانی گھاٹ کی ریاست کا دور چھٹی صدی عیسوی میں شروع ہوا اور اسے Antiquities Act 1975 کے تحت تحفظ دیا گیا ہے، اس علاقے کے بارے میں متعدد لوک گیت اور کہانیاں بونیر کے مختلف علاقوں میں سننے میں آتی ہیں۔

Read Comments