جے وردنے کا کرکٹ سفر اختتام پذیر
سری لنکا کو عالمی چیمپئن بنانے کی خاطر ورلڈ کپ 2015 تک تمام توجہ ایک روزہ کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔
کولمبو ٹیسٹ میں 54 رنز کی عمدہ اننگ کے ساتھ سری لنکا کے مایہ ناز بیٹسمین مہیلا جے وردنے کا ٹیسٹ کریئر اختتام پذیر ہوگیا، انہوں نے آخری اننگ میں پچاسویں نصف سنچری بنائی۔