Dawn News Television

شائع 19 اگست 2014 05:11pm

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے جمہوریت کو بچانے کے لیے اس بات کا فیصلہ کیا۔

مولانا لطف الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر46 ارکان کےدستخط موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی سربراہ کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے تحریک انصاف کے کچھ اراکین تحفظات کا شکار ہیں اور عمران خان کے اس فیصلے سے اتفاق نہیں رکھتے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بھی اس حوالے سے متحرک ہیں اور اسمبلی کو بچانے کے لیے مل کر لائحہ طے کیا جا رہا ہے۔

Read Comments