Dawn News Television

شائع 20 اگست 2014 01:21pm

سنگھم ریٹرنز بھی سو کروڑ کی دوڑ میں شامل

نئی دہلی: بولی وڈ فلم انڈسٹری میں کسی بھی فلم کا سو کروڑ کمانا اس کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔

دی فنانشل ایکسپریس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اگر جائزہ لیا جائے تو شاہ رخ خان کی 'چنائے ایکسپریس' اور ریتک روشن کی 'کرش تھری' دو ایسی فلمیں تھیں جو محض چار روز میں سو کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئیں۔

رواں سال سو کروڑ کمانے کی دوڑ میں سلمان خان کی فلم 'جے ہو' شامل تھی، جس نے آٹھ دن میں سو کروڑ کمائے۔

اس کے بعد سلمان خان کی ہی فلم 'کِک' نے بھی محض پانچ دنوں میں سو کروڑ کمالیے۔

اب اجے دیوگن کی فلم 'سنگھم ریٹرنز' بھی اس دوڑ میں شامل ہو گئی ہے اور اس نے ریلیز ہونے کے محض پانچ دنوں کے اندر ہی سو کروڑ روپے کا منافع حاصل کرلیا ہے۔

اس طرح اجے کی 'سنگھم ریٹرنز' اور سلمان خان کی 'کک' رواں سال کی دو ایسی فلمیں ہیں، جنھوں نے پانچ دنوں کے اندر اندر سو کروڑ کما کر بولی وڈ کی کامیاب ترین فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔


سو کروڑ کی دوڑ میں شامل ہونے والی بولی وڈ فلمیں


Read Comments