Dawn News Television

شائع 20 اگست 2014 07:38pm

انڈین ریاست منی پور، جہاں بولی وڈ فلمیں بین

انڈیا کی مشہور خاتون باکسر ’میری کام‘ کی زندگی سے متاثرہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلم پانچ ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

تاہم، این ڈٰی ٹی وی ۔ کام کے مطابق یہ بولی وڈ فلم باکسر میری کام کی آبائی ریاست منی پور میں نمائش کے لئے پیش نہیں ہو گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’میری کام‘ واحد بولی وڈ فلم نہیں جو منی پور میں پابندی کا شکار ہو گی۔

اس ریاست میں پچھلے پندرہ سالوں سے تمام بولی وڈ فلموں پر پابندی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہاں کی علیحدگی پسند تنظیموں کا خیال ہے کہ فلموں سے منی پور کی ثقافت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مقامی خاتون اداکار کی جگہ میری کام کا کردار نبھانے کے لئے پریانکا کے انتخاب پر بھی یہاں تلخی پائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، باکسر میری کام اور ان کے خاوند کے اونلر ریاست میں فلم کی نمائش نہ ہونے کی خبروں پر مایوس ہیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

Read Comments