Dawn News Television

اپ ڈیٹ 21 اگست 2014 04:01pm

آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے یہ قرار داد ایوان میں پیش کی گئی۔

قرار داد میں آئین اور جمہوریت کی بقاء کے عزم کے ساتھ ساتھ بعض سیاسی قائدین کیلئے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Read Comments