Dawn News Television

شائع 21 اگست 2014 03:23pm

وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو برطرف کردیا

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو ان کےعہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز شکیل قرار کے مطابق آفتاب چیمہ کی جگہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر خالد خٹک کو قائم مقام آئی جی اسلام آباد مقرر کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ آفتاب چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر خالد خٹک کو قائم مقام آئی جی اسلام آباد مقرر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آفتاب چیمہ تاحال اپنے دفتر میں موجود ہیں اور اپنے معمول کے سرکاری کام سر انجا دے رہے ہیں۔

نمائندے کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ وہ آج اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے۔

آفتاب چیمہ کو ایسے وقت میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا جا رہا ہے۔

Read Comments