Dawn News Television

اپ ڈیٹ 28 اگست 2014 01:16pm

سیکیورٹی خدشات، مزارِ قائد عوام کے لیے بند

کراچی: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے قائدِاعظم کے مزار پر عام شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کو وزارتِ داخلہ کی جانب سے ایک خط موصول ہوا تھا، جس میں مزارِ قائد پر دہشت گردی کا خطرے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

جمعرات کی صبح پولیس نے مزار پر موجود تمام لوگوں کو باہر جانے کی ہدایت کی جس کے بعد اسے عوام کے لیے بند کردیا۔

Read Comments