Dawn News Television

اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2014 11:57am

فواد خان کی کرینہ کے ساتھ فلم سائن کرنے کی تردید

پاکستان کے بعد ہندوستان میں دھوم مچا دینے والے اداکار فواد خان نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ انہوں نے کرینہ کپور کے مدِمقابل یش راج کی کوئی فلم سائن کی ہے۔

انڈین میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فواد نے واضح کیا کہ انہیں پیشکش تو ہوئی ہے مگر ابھی تک اس پر کچھ طے نہیں ہوا۔

فواد خان کی پہلی بولی وڈ فلم 'خوبصورت' 19 ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے اور انڈین سینما کا یہ نیا سٹار میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

جب حال ہی میں یہ پوچھا گیا کہ کیا علی ظفر ان کے حریف ہیں تو فواد کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ میرا ایسا کوئیارادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اور علی ظفر کے موازنے کے خیال کو زیادہ پسند نہیں کرتے۔

انہوں نے علی ظفر کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ علی ظفر کے بولی وڈ میں آنے سے بھی پہلے سے پرستار ہیں۔

فواد نے کہا کہ علی ظفر اپنا کام اور اپنا راستہ خود بنا رہا ہے، میں ابھی نیا ہوں اور مجھے خود کو وقت دینا ہوگا کہ میں کب تک یہاں رہ پاتا ہوں۔

اپنی ڈیبیو بولی وڈ فلم کے بارے میں فواد خان نے کہا کہ وہ شائقین کے ردعمل کے حوالے سے نروس ہیں کیونکہ ان کے پرستاروں کی تعداد بہت زیادہہے اور ان کی توقعات بھی بہت زیادہ ہیں۔

Read Comments