Dawn News Television

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2014 01:13pm

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 19 ستمبر پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔

یاد رہے کہ کراچی میں آج دوپہر جامعہ کراچی اور جامعہ بنوریہ کے استاد مولانا مسعود بیگ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا کہ گزشتہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کو بھی قتل کر دیا گیا تھا۔

Read Comments