Dawn News Television

شائع 12 ستمبر 2014 09:41pm

پاک افغان سرحد پر 235 کلو میٹر طویل خندق

کوئٹہ: پاکستان نے پاک افغان سرحد پر منشیات کی روک تھام کے لیے 235 کلو میٹر طویل خندق کھودی ہے۔

فرنٹیئر کورپس کو خندق کی کھدائی کا کام سونپا گیا ہے تاکہ پڑوسی ملک افغانستان سے غیر قانونی نقل و حمل کو روکا جاسکے۔

ایف سی کے کرنل فہیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غاروں کی کھدائی کا کام تیز رفتار سے جاری ہے۔ دونوں پڑوسی ممالک کی سرحد تقریباً 2200 کلو میٹر طویل ہے۔

کرنل فہیم نے کہا کہ خندقوں کی کھدائی کا کام حکومت کی افغانستان سے غیر قانونی نقل و حملہ کو روکنے کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھدائی کا مقصد دہشت گردی کو روکنا بھی ہےجبکہ اس کام میں سیکڑوں مزدور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خندق کو 480 کلو میٹر تک وسعت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں سرحد پر بائیو میٹرک سسٹم لگایا گیا تھا تاہم افغانستان کے اعتراض کے بعد سے یہ تاحال غیر فعال ہے۔

Read Comments