Dawn News Television

اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2014 11:28am

عمران خان کے خلاف بنی گالہ تھانے میں مقدمہ درج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر پولیس حراست سے کارکنان کو چھڑانے پر تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نعیم احمد کے مطابق مقدمہ تھانہ بنی گالہ میں عمران خان کے خلا ف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عمران خان نے بنی گالہ اپنی رہائش گاہ پر جاتے ہوئے پولیس کی حراست سے پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کو چھڑوایا تھا ۔

تحریک انصاف کے مطابق کارکنوں کو بغیر کسی جرم کے بنی گالہ تھانہ منتقل کیا جا رہا تھا ۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے دھرنوں کو دفعہ 144 کے تحت غیر قانونی قرار دے دیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں کی جائیں گی ۔

ترجمان پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس قانون پر پوری طرح عملدآمد کرائے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف آج حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گی۔

درخواست شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین اور دیگر 4قائدین کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کریں گے۔

Read Comments