سیلاب کا زور برقرار، سیکڑوں دیہات زیرِ آب
ملتان کے نواح میں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
صوبہ پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلا اب دریائے سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے والے فلڈ کمیشن کا کہنا ہے منگل کی شام تک دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔