کھیل

ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان میں‌ استقبال

کرکٹ کا عالمی ایونٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں چودہ فروری سے 29 مارچ 2015 تک کھیلا جائے گا۔
|

لاہور کے منٹو پارک گراؤنڈ میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 2015 کی تقریب رونمائی ہوئی، ورلڈ کپ ٹرافی گلوبل ٹور کے تحت پاکستان پہنچی اور اس موقع پر کپتان مصباح الحق نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اس ٹرافی کو اپنے ملک اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لیے جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔