Dawn News Television

شائع 17 ستمبر 2014 05:03pm

کراچی میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک خاتون کے ہاں سولہ سال بعد پانچ بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو قدرت نے سولہ برس کے بعد اولاد عطا کی جن میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل تھیں۔

رپورٹ کے مطابق پانچ کی پیدائش کے کچھ دیر بعد ہی ایک بچی انتقال کر گئی جب کہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بقیہ چار بچوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

بچوں کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شہر کوئٹہ میں علاج کی سہولیات بہتر نہیں ہیں اس لیے وہ اپنے بچوں کو ڈاکٹر بنائیں گے۔

Read Comments