Dawn News Television

شائع 18 ستمبر 2014 12:53am

ہندوستان میں ’تین آنکھوں‘ والے بچھڑے کی پیدائش

ہندوستان میں ایک ’تین آنکھوں‘ والی گائیں کی پیدائش نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا جبکہ اسے ہندوستان بھر میں مذہبی آئکن کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

دو ہفتہ قبل پیدا ہونے والے اس بچھڑے کے ماتھے پر اس کی تیسری آنکھ ہے اور متعدد ہندو اسے نعمت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

شیوا نامی بچھڑے کے مالک میگھالا نے اسے معجزہ قرار دیا جبکہ متعدد افراد کا خیال ہے کہ یہ ہندوؤں کے بھگوان شیوا کا دوسرا اوتار ہے اور اسی وجہ سے اسکا نام شیوا رکھا گیا۔

ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو ان دنوں اس بچھڑے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد اس بچھڑے کو دیکھنے اور اسکی پوجا کرنے کے لیے اس ریاست کا رخ کررہے ہیں۔

ہندو بچے اس بچھڑے کے سر کو چھوتے ہیں جن کا ماننا ہے کہ اس سے ان کی قسمت چمکے گی۔

خیال رہے کہ ہندو مذہب میں شیوا کو ابتدائی خداؤں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

بشکریہ مرر

Read Comments