Dawn News Television

شائع 19 ستمبر 2014 02:54pm

جامعہ کراچی میں تدرسی عمل غیر معینہ مدت کے لیے بند

کراچی: کراچی یونیورسٹی ٹیچر سوسائٹی (کے یو ٹی ایس) نے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شکیل اوج کے قتل کے خلاف غیر معینہ مدت تک کے لیے تمام تعلیمی سرگرمیوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر شکیل اوج کو جعمرات کی صبح کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔

کے یو ٹی ایس کا کہنا ہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ کراچی یونیورسٹی کے کسی ممبر کو نشانہ بنایا گیا۔

سوسائٹی نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو میڈیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

کے یو ٹی ایس کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے تک تدریسی عمل بحال نہیں جائے گا۔

Read Comments