Dawn News Television

شائع 21 ستمبر 2014 08:48am

پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 14 افراد ہلاک

لاہور/ ملتان: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر خانیوال کے علاقے کبیر والا ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اسی دوران قصور میں رائے ونڈ روڈ سے ملحقہ ایک گاؤں کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں چار افراد ہلاک اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

Read Comments