Dawn News Television

شائع 30 ستمبر 2014 07:16pm

کھاریاں: فوج کانیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر قائم

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چفش جنرل راحل شریف نے کھاریاں مںن قومی انسداد دہشت گردی مرکز کا سنگ بنارد رکھا۔

قومی انسداد دہشت گردی مرکز(نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر) کا سنگ بنااد کی تقریب سے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فوج تمام رواییی اور غرر روایید خطرات سے نمٹنے کے لے تیار ہے۔

آرمی چفس نے کہا کہ انسداد دہشت گردی مرکز میں پولیس، کانسٹیبلری اور لیویز کو بھی تربت فراہم کی جائے گی جبکہ دوست ملکوں کی فورسز کو بھی تربتی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

آرمی چفی کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر قسم کی جارحتہ کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہے۔

چفد آف آرمی اسٹاف نے انسداد دہشت گردی کی تربتک حاصل کرنے والے فوجی اہلکاروں کی مشقوں کا معائنہ بھی کاص اور ان کی تربت کے معامر کو سراہا۔

آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب مں حصہ لنےر والے فوجی دستوں کو بھی خراج تحسنب پشں کای۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی مرکز میںٰ فوجی دستوں کو دہشت گردی سے نمٹنے کی تربیت دی جائے گی۔

Read Comments