Dawn News Television

شائع 01 اکتوبر 2014 10:28pm

لائن آف کنٹرول: ہندوستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ

اسلام آباد: ہندوستان کی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر(انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اںڈین فورسز نے ایل او سی پر باغ سیکٹر میں بیدوری میں بدھ کی شام فائرنگ کی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے بھی بھر پور جواب دیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کی مطابق پاکستان فوج کی جانب سے مؤثر جواب کے بعد ہندوستان کی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ بند کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے تفصیل نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان متواتر ایک دوسرے پر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات لگاتے ہیں، گزشتہ کچھ عرصے میں دونوں جانب سے کی جانے والی گولہ باری اور فائرنگ سے فوجی اہلکاروں سمیت عام افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

Read Comments