Dawn News Television

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2014 12:39pm

پولیو: پاکستان میں 14سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،202کیسز رجسٹرڈ

اسلام آباد: پاکستان میں پولیو کے کیسز کے اندراج کا 14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ملک بھر میں رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 202 ہو گئی، 14 سال قبل پاکستان میں 199 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ ابھی 2014 کے 3 مہینے باقی ہیں جن میں مزید کیسز سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق مردان، پشاور، کوئٹہ، کراچی، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں مزید 18 بچے پولیو وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ (نیشنل چائلڈ ہیلتھ) کے مطابق فاٹا میں 135، خیبر پختونخوا میں40، سندھ میں 19 بچے پولیو وائرس کا نشانہ بنے۔

بلوچستان میں 6 اور پنجاب میں 2بچوں میں پولیو مرض پایا گیا جبکہ سندھ کے 19 میں سے 18 متاثرہ بچوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

Read Comments