Dawn News Television

شائع 24 اکتوبر 2014 12:22pm

'ایم کیو ایم خود ناراض ہوئی ہے، خود ہی مان جائے گی'

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ آغا سراج درّانی کا کہنا ہے کہ پی پی کو ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں ہے اور متحدہ خود ناراض ہوئی تھی اور خود ہی مان جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ کے مسائل دونوں کے ساتھ رہنے سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک بڑی جماعت ہے اور کسی کو ساتھ لے کر چلنا اس کی مجبوری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بارے میں بلاول نے جو بات کی وہ دو لیڈر کا معاملہ ہے۔

دوسری طرف وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے گورنر سندھ منظور کریں گے، اسپیکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ متحدہ اپنے فیصلے پر نظرِثانی کرے۔

Read Comments