Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2014 02:45pm

پاکستان کوہ پیماؤں کی جنت

جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کوہ پیماﺅں کے جنت سے کم نہیں، یہ سات ہزار میٹر بلند چوٹیوں کی تعداد کے حوالے سے نیپال کا حریف ہے اور یہاں دنیاکی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو واقع ہے جبکہ کے ٹو سمیت دنیا کی آٹھ ہزار میٹرز سے بلند پانچ پہاڑیاں پاک سرزمین کا حصہ ہیں۔

گزشتہ دنوں جب پاکستان اور شمالی ہندوستان کے مختلف حصے سیلاب کا نشانہ بنے، قراقرم رینج غیر متوقع طور پر برف سے سج گئی۔ پرامن دور میں متعدد سیاح ان چوٹیوں کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے آتے تھے تاہم گزشتہ برس نانگا پربت پر سیاحوں پر حملے کے بعد اس تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہاں کی مقامی آبادی اور ملکی معیشت کو کافی دھچکا پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی بلند ترین چوٹیاں

Read Comments