Dawn News Television

شائع 24 اکتوبر 2014 11:15pm

شین وارن یاسر شاہ کے مداح ہوگئے

دبئی: دبئی ٹیسٹ میں ڈیبو کرنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی گیند بازی نے عظیم لیگ اسپنر شین وارن کو اپنا مداح بنالیا ہے۔

شین وارن نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ وہ یاسر شاہ کی آسٹریلیا کے خلاف باؤلنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ اپنی گیندوں میں اچھی ویری ایشن کرتے ہیں اور ان کی باؤلنگ میں جوش و جذبہ بھی پایا جاتا ہے۔

یاسر شاہ دبئی میں جاری آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں 66 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے آسٹریلیا کی پہلی اننگ میں اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو او کیو کو پویلین کی راہ دکھائی۔

خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں پیدا ہونے والے یاسر ڈومیسٹک کرکٹ میں ایبٹ آباد کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یاسر فرسٹ کلاس کرکٹ میں خاصہ تجربہ رکھتے ہیں جہاں وہ 24.43کی اوسط سے 279 بلے بازوں کا شکار کرچکے ہیں۔

یاسر نے 2011 میں زمبابوے کے خلاف اپنا ایک روزہ ڈیبو کیا تھا تاہم وہ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

Read Comments