Dawn News Television

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2014 09:26pm

متحدہ کے مشیروں اور معاون خصوصی کے استعفے منظور

کراچی : وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے دو مشیروں اور ایک معاون خصوصی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

ایم کیو ایم کے عادل صدیقی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل، فیصل سبزواری مشیر برائے نوجوانوں کے امور اور عبدالحسیب بطور معاون خصوصی بھی کام کر رہے تھے۔

گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ان تمام مشیروں اور معاون خصوصی نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کو جمع کروا دیئے تھے جنہیں منظور کر لیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ استعفے منظور کرنے کی وجہ متحدہ کا مسلسل اصرار تھا۔

ننگرپارکر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ پہلی بار نہیں روٹھی۔ 'وہ روٹھتے ہیں لیکن ہم انہیں منا لیتے ہیں'۔

Read Comments