Dawn News Television

شائع 26 نومبر 2014 06:33pm

شریف خاندان پرمقدمات ختم کرنےکالیٹرنیب کوارسال

اسلام آباد: نیشنل بینک نے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے شریف خاندان پر قائم مقدمات ختم کرنے کا خط نیشنل اکاونٹیبیلٹی بیورو (نیب) کو ارسال کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک نے خط میں کہا ہے کہ شریف فیملی کی ملکیت اتفاق فاؤنڈری نے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں جس کے بعد مقدمات کا جواز باقی نہیں رہا۔

واضح رہے کہ اتفاق فاونڈری وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خاندان کی ملکیت ہے جس پر سابقہ حکومتوں میں قرضے لے کر واپس نہ کرنے کے مقدمات بنائے گئے تھے۔نیب میں اس حوالے سے مختلف کیسز چل رہے تھے جو کہ ان نیشنل بینک کی جانب سے واپس لینے کے لیے کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابھی یہ تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے کہ شریف خاندان پر کتنے واجبات تھے اور ان کی ادائیگی کب کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خط ارسال کرنے کی تصدیق کی ہے جبکہ یہ خط نیب کو موصول ہو چکا ہے۔

Read Comments