پاکستان، نیوزی لینڈ کی ورلڈ کپ تیاریوں کا آج سے آغاز
دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ آج دبئی میں شروع ہونے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز سے آئندہ سال شیڈول ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کریں گی۔
محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کے باوجود پاکستانی ٹیم پاکستانی ٹیم انی توجہ برقرار رکھتے ہوئے سیریز جیت کر دورہ کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
قومی کرکت ٹیم کے قائد مصباح الحق نے نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹہم اعتماد اور تسلسل برقرار رکھنا چاہتی ہے۔
’ورلڈ کپ سے قبل یہ ہمارے لیے آخری موقع ہے کہ ہم ورلڈ کپ میں کس طرح شرکت کریں گے لہٰذا ہماری توجہ اس سیریز پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پچز مختلف ہوں گی لیکن میرا خیال کہ سیریاز کا اعتماد اور تسلسل ہمارے لیے ورلڈ کپ میں مددگار ثابت ہو گا، میرے نزدیک مختلف وکٹوں پر کھیلنا زیادہ اہم بات نہیں۔
اس موقع پر کپتان نے تجربہ کار بلے باز یونس خان کی واپسی پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے ٹیم کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا ۔
یونس کو آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا جہاں پاکستان کو تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لیکن یونس نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔
مصباح نے کہا کہ یونس کا تجربہ ہمارے لیے مددگار ہوگا۔
اس موقع پر مصباح نے کہا کہ پاکستان میچ میں سرفراز احمد سے اوپننگ کرانے کے بجائے اسپیشلسٹ اوپنرز سے بیٹنگ کا آغاز کرے گا۔
’ہم اسپیشلسٹ اوپنرز کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں تاکہ ورلڈ کپ سے قبل ہمارے چاروں ابتدائی بلے باز فارم حاصل کر لیں۔
دوسری جانب برینڈن میک کولم کی جگہ قائم مقام قائد مقرر کیے جانے والے کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان سعید اجمل کی عدم موجودگی میں بھی ایک خطرناک حریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بڑا چیلنج ہے کیونکہ پاکستان یہاں بہت اچھا کھیلتی ہے اور اجمل کے بگیر بھی وہ ایک بہترین ٹیم میدان میں اتارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
میچ کے لیے کیوی ٹیم میں دوسرئی ٹی توئنٹی سے ڈراپ کیے جانے والے کوری اینڈرسن کی واپسی یقینی ہے جبکہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار مارٹن گپٹل کی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔