‘شاید میں دوبارہ کبھی کرکٹ نہ کھیل سکوں’
ایڈیلیڈ: آسٹریلین ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شاید کپتان مائیکل کلارک کا کیریئر ختم ہو چکا ہے اور وہ آسٹریلیا کے لیے اپنا آخری میچ کھیل چکے ہیں۔
مائیکل ہندوستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں انہوں نے انجری ہونے کے باوجود شاندار سنچری اسکور کی تھی۔
اس انجری کے باعث اب کلارک کی مستقبل قریب میں آسٹریلین ٹی کی نمائندگی کیے جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں اور آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے اگلے ورلڈ کپ میں بھی ان کی شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
کلارک کچھ دن قبل ہی اپنی بائیں ہیمسٹرنگ انجری سے صحتیابی کے بعد میدان میں لوٹے تھے لیکن میچ کی پہلی اننگ میں ہی دوران بیٹنگ ان کی کمرکی پرانی تکلیف نے پھر سر اٹھا لیا اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے چلے گئے۔
لیکن اس موقع آسٹریلین کپتان نے ہمت نہ ہاری اور میدان میں آ کر شاندار سنچری اسکور کر کی لیکن پھر ٹیٹ میچ کے آخری دن فیلڈنگ کے دوران وہ اپنی دائیں ہیمسٹرنگ زخمی کرا بیٹھے۔
تاہم جہاں شائقین کلارک کی کرکٹ میں جلد واپسی کے لیے پرامید ہیں تو وہیں کلارک نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید ان کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے انڈیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ شاید میں اب دوبارہ کبھی کرکٹ نہ کھیل سکوں۔
تاہم لیمین نے امید ظاہر کی ہے کہ کلارک ایک بار پھر آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔
دوسری جانب کلارک کے سیریز سے باہر ہونے کے بعد آسٹریلین ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن یا اسٹیون اسمتھ کو دیے جانے کا امکان ہے جبکہ کلارک کی جگہ شان مارش لیں گے۔
اگر بریڈ ہیڈن یا اسمتھ برسبین میں ہونے والے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی قیادت کرتے ہیں تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 45ویں آسٹریلین کرکٹر ہوں گے۔