Dawn News Television

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2014 09:00am

ملیحہ لودھی یو این میں پہلی پاکستانی خاتون مستقل مندوب

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملیحہ لودھی آئندہ برس (2015) فروری میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کی ذمہ داریاں فروری میں سنبھالیں گی۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی خاتون مستقل مندوب ہوں گی۔

وہ امریکہ میں پاکستانی سفیر اور برطانیہ میں ہائی کمشنر بھی رہ چکی ہیں۔

انہوں نے امریکہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے 1993 سے 1996 اور 1999 سے 2002 تک خدمات انجام دی ہیں جبکہ وہ 2003 سے 2008 برطانیہ میں پاکستان کی ہائی کمشنر رہی ہیں۔

ملحہ لودھی جنوبی ایشیا کی پہلی خاتون ہیں جو کسی اخبار کی ایڈیٹر رہی ہیں۔

Read Comments