Dawn News Television

شائع 18 دسمبر 2014 06:40pm

زمین قبضہ کیس: آئی جی سندھ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے زمین قبضہ کیس میں پیش نہ ہونے پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ڈی آئی جی ایسٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے میں پچیس ایکٹر زمین پر قبضے سے متعلق کیس میں بار بار طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی اورڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایچ او سچل کے ناقابل ضمانت ورنٹ جاری کئے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ فریقین کو گرفتار کرکے بیس دسمبر تک عدالت میں پیس کیا جائے۔

Read Comments