Dawn News Television

شائع 19 دسمبر 2014 08:04pm

سعید اجمل کا نیا باؤلنگ ایکشن

پابندی کا شکار اسپنر سعید اجمل کے نئے باؤلنگ ایکشن کی تصاویر منظر عام پر آگئیں جن میں ان کے ایکشن میں واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تصاویر کینیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ کی ہیں جس کے دوران مایہ ناز اسپنر نے 6 اووروں کے دوران 23 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم یہ میچ باآسانی 118 رنز سے جیتی تھی۔

Read Comments