Dawn News Television

شائع 20 دسمبر 2014 08:08pm

بلوچستان میں پولیو کے مزید دو کیسز

کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو کے مزید دو کیسز منظر عام پر ٓاگئے جس کے بعد رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کا تعلق ضلع پشین اور قلعہ عبداللہ سے ہے۔

سترہ ماہ کی حفظہ کلی کربلا کی رہائشی ہے جبکہ تیرہ ماہ کے عنایت اللہ کا تعلق قلعہ عبداللہ کی یونین کونسل محمود ٓاباد سے بتایا جاتا ہے۔

یوں رواں سال بلوچستان میں سامنے ٓانے والے پولیو کیسز کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔

دوسری طرف کوئٹہ میں پولیس، ایف سی اور اے ٹی ایف کی سخت سیکورٹی میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا۔

مہم کے دوران دو لاکھ 47 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے کی مہم میں پولیو ورکرز اور رضاکا روں 467 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Read Comments