Dawn News Television

شائع 22 دسمبر 2014 11:07pm

بجلی کی قیمت میں مکمل ریلیف عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت بجلی کی قیمتوں میں عوام کوریلیف دینے سے مکر گئی وزارت پانی وبجلی نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں دو روپے ستانوے پیسے کی کمی سے انکار کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے نیپرا کی منظوری کے باوجود بجلی کے نرخوں میں دو روپے ستانوے پیسے فی یونٹ مکمل ریلیف عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے 19 دسمبر کو ماہانہ فیول چارجز کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب وزارت پانی و بجلی مکمل ریلیف عوام تک نہ پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے اعلان کردہ 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کی بجائے عوام کو صرف 2 روپے 37 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ساٹھ پیسے فی یونٹ ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا جائے گا، اور اس رقم سے آئی پی پیز کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔

اس طرح مجموعی طور پر وزارت نے ساڑھے چار ارب روپے کا ریلیف عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ نرخوں میں کمی صارفین کو منتقل نہ کرنا نیپرا ایکٹ کے منافی ہے۔

Read Comments