پاکستان

'عمران خان پاگل ہو چکے ہیں'

سابق وزیرقانون پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان پاگل ہو چکے ہیں اور وہ اسی سال پاگل خانے جائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاگل ہو چکے ہیں اور وہ اسی سال پاگل خانے جائیں گے۔

عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سن لیں کے 2015 میں وہ جیل جائیں گے۔

عمران خان کے اس خطاب کے بعد ڈان نیوز کے بات کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیرداخلہ اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جھوٹے الزامات لگاتے ہیں اور انہیں اس پر شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب چاہیں الزام لگا دیتے ہیں اس لیے ان کے کہنے پر ہر کسی کو جیل نہیں بھیجا جا سکتا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیصل آباد میں عمران خان کے کارکنوں نے ان کے گھیراؤ کیا تھا۔