پاکستان

کپتان اور ریحام کا عمرہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے بدھ کی رات عمرہ کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے بدھ کی رات عمرہ کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔

اس نئے شادی شدہ جوڑے کے عمرہ کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرش کررہی ہیں، جن میں دونوں کو عمرہ و حج کے لیے مخصوص لباس احرام میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کپتان اور ان کی اہلیہ کو عمرہ کی مبارک باد دی ہے۔

عمران خان اور ریحام خان رواں ماہ 8 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دو روز قبل دونوں عمرے کی ادائیگی کے لیے حجازِ مقدس روانہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں جان کی بازی ہارنے والے معصوم بچوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کریں گے۔