Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2015 05:26pm

کراچی: قتل کے 2 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹس جاری

کراچی: کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کے دومجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق سکھر جیل میں قید قتل کے دومجرموں محمد اعظم اور عطاء اللہ کی پھانسی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے لیے جیل حکام نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو خط لکھا، جس پر ہفتے کو عدالت نے دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹس جاری کیے۔

محمد اعظم اورعطاء اللہ کو فرقہ ورانہ قتل میں موت کی سزاسنائی گئی تھی، جنھوں نے 2001 میں سولجر بازارتھانے کی حدود میں ڈاکٹرعلی رضا کو قتل کیا تھا۔

محمد اعظم اورعطاء اللہ کو فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کا جرم ثابت ہونے پر 2001 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دونوں مجرموں نے سولجر بازارتھانے کی حدود میں ڈاکٹر علی رضا کو قتل کیا تھا۔

دونوں مجرموں نے 2007 میں سندھ ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں ، جنھیں مسترد کردیا گیا تھا، جبکہ صدر مملکت نے بھی ان کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔

دونوں مجرموں کو 3 فروری کو سکھر جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر کو سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم نے دہشت گردوں کی سزائے موت پر پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اب تک متعدد خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

Read Comments