Dawn News Television

شائع 31 جنوری 2015 09:47pm

کوئٹہ پولیس نے 260 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے

کوئٹہ: پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران دو سو ساٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے سریاب روڈ، سٹیلایٹ ٹاون اور شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران دو سو ساٹھ مشتبہ افراد گرفتار کیے۔

مشتبہ افراد میں اکثریت افغان باشندوں کی ہیں جنھیں فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برامد ہوا ہے جبکہ گرفتار مشتبہ افراد کو شہر کے مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے۔

پولیس اہلکار گرفتار افراد سے تفتیش کررہے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی نے سریاب روڈ میں گرفتاریوں کے خلاف پولیس تھانے کے سامنے احتجاج کیا۔

بی این پی کا موقف ہے کہ پولیس نے چادر و چاردیواری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھروں پر رات بھر چھاپے مارے اور معصوم لوگوں کو گرفتار کیا۔

Read Comments