Dawn News Television

شائع 29 مارچ 2015 01:19pm

مستونگ:فورسز کی کارروائی، 5 شرپسند ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5شرپسند ہلاک اور 6 شرپسند زخمی ہوگئے۔

شر پسندوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

مستونگ میں ہونے والی اس جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کو ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل تھی۔

شرپسند سیکیورٹی فورسز اور آئل ٹینکرز پر حملوں میں ملوث تھے۔

ایف سی (فرنٹیئر کور) کے ترجمان کے مطابق مارے گئے شرپسندوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے جنہوں نے گزشتہ دنوں مستونگ میں سیندک پروجیکٹ کے لیے تیل لے جانے والے 5 ٹینکرز کو بھی آگ لگائی تھی۔

Read Comments