کھیل

یاسر شاہ دورہ بنگلہ دیش سے باہر

لیگ اسپنر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کیخلاف میچ میں بائیں ہاتھ میں انجری کے باعث دورے سے باہر ہوئے۔

لاہور: پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ بنگلہ دیش کے دوران پریکٹس میچ کے دوران انجری کا شکار ہوکر دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کیخلاف میچ میں یاسر کے بائیں ہاتھ پر چوٹ لگی ہے جس کے باعث وہ انجرڈ ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ یاسر شاہ کے متبادل کا اعلان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد کل متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق ذوالفقار بابر یاسر کے متبادل کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

اس سے قبل فاسٹ باؤلر سہیل خان بھی بنگلہ دیش کے دورے سے انجری کے باعث باہر ہوگئے تھے۔

سہیل تربیتی کیمپ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔