Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2015 09:06pm

کراچی میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

کراچی: شہرِ قائد کے گنجان آباد علاقے بولٹن مارکیٹ سے ملحقہ عالم کلاتھ مارکیٹ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق ہفتے کو ایم اے جناح روڈ پر واقع بولٹن مارکیٹ سے ملحقہ عالم کلاتھ مارکیٹ کی ایک دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت تشیش ناک بتائی گئی۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اطراف کی دکانیں بھی بند ہوگئیں۔

جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

Read Comments