Dawn News Television

شائع 26 اپريل 2015 02:50pm

صحافت سے شوبز میں قدم رکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی سربراہ عمران خان سے شادی کے لیے صحافت کے شعبے کو ترک کرنے والی ریحام خان نے اب شوبز کے میدان میں قدم رکھنے کافیصلہ کر لیا ہے۔

کرکٹ سے سیاست کے میدان میں آنے والے عمران خان کی شریک حیات بننے والی ریحام خان دو فلمیں بنانے جا رہی ہیں جن میں سے ایک عثمان خالد بٹ کی تحریر کی گئی رومانوی اردو فلم ہے جس کا نام 'جانم' ہے۔

پاکستانی صوبے خیبرپختون خوا کی روایات اور لوگوں کے گرد گھومتی اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے اداکارہ آرمینا خان کو پہلے ہی منتخب کیا جا چکا ہے۔

عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان اس وقت ہر ایک کی توجہ کا مرکز ہیں اور انہیں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے 'قوم کی بھابی' کا بھی خطاب دیا گیا ہے جسے وہ خاصا پسند بھی کرتی ہیں۔

Read Comments