Dawn News Television

شائع 18 جولائ 2012 09:21am

اورکزئی دھماکے میں دس افراد ہلاک

پشاور: اورکزئی ایجنسی میں واقع سپائے روڈ پر ایک مسافر وین میں دھماکہ ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے دس افراد ہلاک ہوگئے۔

دھماکہ سے مسافر ویگن مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دس افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

علاوہ ازیں دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

زخمیوں کو کلایا ہیڈکوارٹرز اور اورکزئی کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

Read Comments