Dawn News Television

اپ ڈیٹ 29 جون 2015 10:50pm

الطاف حسین نے ہندوستانی فنڈز کا الزام مسترد کر دیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے ہندوستان سے فنڈ لینے کاالزام سختی سے مسترد کر دیا ۔

پیر کو یہاں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے را سے تعلقات اور انڈین فنڈنگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ نا تو را کے ایجنٹ ہیں اور نہ ہی را سے کبھی ان کی دوستی رہی‘۔

’کبھی وقت آن پڑا تو ایم کیوایم کے کارکن را کے خلاف لڑائی میں ہرقدم پرجان قربان کرنے کوتیارہیں‘۔

انہوں نے حالیہ الزامات کو ’مائنس الطاف‘ سازش سے جوڑتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طریقے سے انہیں ہٹایا گیا تو ہر گلی کوچے جنگ ہو گی۔

ایم کیو ایم قائد نے خطاب کے دوران کراچی آپریشن کے حوالے سے کہا کہ ’ڈی جی رینجرز کو ایماندارانہ فیصلے کرنے چاہئے تھے‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’بھتے لینا،زبردستی کھالیں اور فطرہ جمع کرنا ان کی تعلیمات ہرگز نہیں‘۔

الطاف حسین نے سندھ میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے اورمیرٹ پر مشتمل نظام لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

Read Comments