وڈیو: پریرا میں جے سوریا کی جھلک؟
جے سوریا سے ملتے جلتے انداز میں کھیلنے والے کسال پریرا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے کی دوسری تیز ترین نصف سینچری بنا ڈالی۔
| |
سری لنکن اوپنر کسال پریرا نے بدھ کو پالے کیلے میدان میں پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں صرف 17 گیندوں پر دوسری تیز ترین نصف سینچری بنا ڈالی۔
ریٹائر اوپنر سنتھ جے سوریا سے ملتے جلتے انداز میں کھیلنے والے پریرا کے 25 گیندوں پر جارحانہ 68رنز کی بدولت سری لنکا نے 288 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں آٹھ وکٹوں پر پورا کر لیا۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولئیرز ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سینچری بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں جو انہوں نے رواں سال جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 16 گیندوں پر سکور کی تھی۔
جے سوریا نے 1996 سنگاپور میں پاکستان کے خلاف میچ میں 17 گیندوں پر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔