Dawn News Television

شائع 26 جولائ 2015 01:05pm

پنجاب: ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین پر فصلیں تباہ

لاہور: پاکستان کے بالائی علاقوں اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں جاری حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤ میں آنے والے سیلاب سے پنجاب کی 1 لاکھ 58 ہزار 5 سو 55 ایکڑ زمین پر موجود فصلیں تباہ ہوگئی ہے۔

پنجاب محکمہ آبپاشی کے حکام کاکہنا ہے کہ ضلع رحیم یار خان کی 13 ہزار 3 سو 56 ایکڑ زمین سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔

ضلع مظفر آباد میں 31 ہزار ایکڑ زمین سیلاب کے باعث متاثر ہوئی ہے۔

ضلع راجن پور میں سیلاب کے نتیجے میں 25 ہزار 8 سو 39 ایکڑ زمین متاثر ہوئی ہے۔

ضلع ڈی جی خان میں صوبے میں سب سے کم 215 ایکڑ زمین پر موجود فصلیں متاثر ہوئی ہے جبکہ ضلع لیہ میں سب سے زیادہ 87 ہزار ایکڑ زمین پر موجود فصلیں متاثر ہوئی۔

پنجاب کے متعدد اضلاع میں سیلاب کے باعث 45 ہزار 5 سو 33 ایکڑ گنے کی فصل، 37 ہزار 9 سو 33 ایکڑ پر موجود مونگ کی فصل، 35 ہزار 2 سو 99 ایکڑ پر موجود چارہ، 13 ہزار 2 سو 48 ایکڑ کپاس، 4 ہزار 5 سو 60 ایکڑ پر موجود سبزیاں اور 2 ہزار 5 سو 90 ایکڑ پر موجود پھلوں باغات متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے متاثر ہونے والی فصلوں میں گنا، کپاس، مونگ، چاول، چارہ، سبزیاں اور پھلوں کے باغات زیادہ متاثر ہوئے۔

محکمہ آبپاشی کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے مں کچے کا 283 ایکڑ علاقہ بھی متاثر ہوا ہے، جس میں ضلع رحیم یار خان کا 25 ایکڑ، مظفر گڑھ کا 102 ایکڑ، راجن پور کا 70 ایکڑ، لیہ کا 82 ایکڑ اور ڈی جی خان کا 4 ایکڑعلاقہ متاثر ہوا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر پانی ان فصلوں میں 72 گھنٹے تک موجود رہتا ہے تو صرف 25 سے 50 فیصد فصلیں ہی بچ سکتی ہے۔

Read Comments