Dawn News Television

شائع 28 جولائ 2015 06:50pm

فیفا صدر نوبل کے حق دار، پیوٹن

ماسکو: روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ فیفا کے سربراہ سیپ بلاٹر کھیلوں کی دنیا میں اپنی خدمات پر نوبل انعام کے حق دار ہیں۔

روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلئے ابتدائی ڈرا کے دو دن بعد پیر کو سوئس ٹی وی براڈ کاسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں روسی صدر نے کہا ’بلاٹر جیسے لوگوں کا خصوصی اعتراف ہونا چاہیے‘۔

پیوٹن کے مطابق، بلاٹر کے ساتھ ساتھ عالمی سپورٹس فیڈریشنز اور اولمپک کمیٹیوں کے سربراہان کو بھی نوبل ملنا چاہیئے۔

ہفتہ کو بلاٹر نے پیوٹن کو بتایا کہ روسی عوام کو اپنے صدر پر فخر کرنا چاہیے اور یہ کہ فیفا روس کے ساتھ اور اس کی حمایت کرتی ہے۔

Read Comments