Dawn News Television

شائع 02 اگست 2015 12:31am

پاکستان کا کلین سوئپ

کولمبو: پاکستان نے شاہد آفریدی اور انور علی کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو ایک وکٹ سے ہرا کر دو میچوں کی ٹی ٹوئنی سیریز اپنے نام کر لی۔

ہفتہ کو کھیلے گئے دو سرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7-172 رنز بنائے۔

پاکستان کی بیٹنگ کے دوران کپتان آفریدی نے اپنے روائتی جارحانہ انداز میں محمد رضوان (17 رنز)کے ساتھ مل کر سکور 101 کیا۔

پاکستان کو آخری اوور میں چھ رنز درکار تھے جب عماد وسیم نے بینورا فرنینڈو کی دوسری گیند پر چھکا رسید کر کے میچ اور سیریز پاکستان کے نام کر لی۔

Read Comments